روس اور امریکا کے درمیان حل طلب معاملات پر رابطے جلد ہونگے: سرگئی لاوروف

ماسکو:(شاہد گھمن) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات میں موجود حل طلب اور اختلافی معاملات پر دونوں ممالک کے رابطے جلد ہوں گے، جبکہ ملاقات کے وقت اور مقام کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ماسکو ریجن کے شہر استرا میں والڈائی ڈسکشن کلب کے 23ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرگئی لاوروف نے کہا کہ اس معاملے پر ابھی رابطہ نہیں ہوا، تاہم دونوں فریق ملاقات پر متفق ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ بات چیت کے دوران طے پایا تھا کہ دونوں ممالک کے نمائندے دوطرفہ تعلقات میں موجود اختلافی اور حل طلب امور پر رابطہ کریں گے۔

سرگئی لاوروف کے مطابق روسی اور امریکی ماہرین اب مجوزہ رابطوں کے لیے مخصوص تاریخ اور مقام طے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ رابطے مستقبل قریب میں متوقع ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...