گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا

نیویارک: (ویب ڈیسک) گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نیا ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا ہے، جسے کمپنی نے اب تک کا طاقتور ترین اے آئی ماڈل قرار دیا ہے۔

گوگل کے مطابق جیمنائی 4 آرگون کوڈنگ، تحقیق، تحریر سمیت دیگر پیچیدہ نوعیت کے کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، نئے ماڈل کی نمایاں خصوصیت اس کی سائبر سکیورٹی سے متعلق صلاحیتیں ہیں، تاہم فی الحال اسے عام صارفین کے بجائے محدود سائبر پارٹنرز کے لیے دستیاب کیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جیمنائی 4 آرگون کو دفاعی سائبر سکیورٹی کے کاموں کے لیے خصوصی طور پر تربیت دی گئی ہے، یہ ماڈل سافٹ ویئر میں موجود کمزوریوں کی خودکار طور پر نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دور کرنے میں بھی معاونت کرسکتا ہے۔

گوگل کے مطابق کمپنی کے ملازمین بھی جیمنائی 4 آرگون کو ڈی بگنگ اور کوڈ بیس کی منتقلی سمیت روزمرہ کے مختلف کاموں میں استعمال کر رہے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نیا ماڈل طویل اور پیچیدہ نوعیت کے کام مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے مصنوعی ذہانت کے استعمال کے انداز میں نمایاں تبدیلی آنے کی توقع ہے۔

گوگل کے مطابق جیمنائی کی مقبولیت میں بھی مسلسل اضافہ ہوا ہے اور اگست میں جیمنائی استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...