حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک ہوئی، اپوزیشن مذاکراتی وفد نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔
ملاقات محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کی پیش رفت اور تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مذاکرات کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments