سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزارت مذہبی امور کے زیرانتظام سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز ہوگیا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری عازمین حج دوسری قسط 5 سے 20 اکتوبر تک جمع کرا سکیں گے۔
دوسری قسط جمع کرانے سے پہلے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہوگی، درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں جمع شدہ واجبات اکاؤنٹ میں واپس کر دیئے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments