میر رضا قتل کیس: سربراہ جوڈیشل کمیشن کا جائے وقوعہ کا دورہ

کراچی: (دنیا نیوز) نوجوان تاجر میر رضا کی موت کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال نے تفیشی افسر کے بیان سے قبل جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

عدالتی کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال نے میر رضا کی نعش ملنے کے مقام اور گیسٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔

کمیشن نے فوکل پرسن سندھ حکومت کو انتظامات کرنے جبکہ تفتیشی افسر ڈی ایس پی سراج لاشاری اور میر رضا کے اہلخانہ کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔

جوڈیشل کمیشن کے مطابق جائے وقوعہ کا جائزہ کمیشن کی رپورٹ میں سفارشات مرتب کرنے میں اہم ثابت ہوگا، ڈی ایس پی سراج لاشاری اور سی پی ایل سی نمائندے کاشف کا بیان 7 اکتوبر کو ریکارڈ کیا جائے گا۔

کمیشن نے کیس میں مشکوک گاڑیوں کے حوالے سے صحافیوں سے 6 اکتوبر کو بریفنگ طلب کر لی۔

کمیشن کے مطابق کیس میں مشکوک گاڑیوں کے حوالے سے تحقیقاتی صحافیوں نے شاندار کام کیا ہے، پولیس نے اس نکتے پر بہت کم کام کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...