ٹرمپ نے چین اور روس کی جانب سے ایران کی مدد کی خبریں مسترد کر دیں
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انتہا پسند بائیں بازو کے احمق کہہ رہے ہیں کہ چین اور روس ایران کی مدد کر رہے ہیں، مجھے بالکل یقین نہیں کہ وہ ایسا کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے کہ روس اور چین ایران کو بڑے پیمانے پر مدد فراہم کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ناقدین اور مخالفین کے دعوؤں کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر دونوں ممالک ایسا کر بھی رہے ہیں تو یہ مدد نہایت محدود سطح پر ہو سکتی ہے، لیکن مجھے یقین نہیں کہ وہ ایسا بالکل بھی کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے یقین نہیں کہ ماسکو یا بیجنگ تہران کی مدد کر رہے ہیں، کیونکہ دونوں ممالک کے پاس کھونے کے لیے بہت کچھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایران کو کسی قسم کی مدد فراہم کی جا رہی ہوتی تو واشنگٹن کو اس کا علم ہو جاتا بلکہ بہت جلد علم ہو جاتا، اگر ماسکو اور بیجنگ تہران کی مدد کرتے ہیں تو انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے جولائی میں بھی کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ چین اور روس ایران کے ساتھ جاری جنگ میں تہران کی مدد نہیں کریں گے، تاہم انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر دونوں ممالک اس تنازع میں مداخلت کرتے ہیں تو یہ ان کے لیے بہت برا ہو گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments