پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
لاہور: (ویب ڈیسک) پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں منعقد ہونے والے کیمبرین پٹرول 2026 مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا۔
مشق کیمبرین پٹرول ویلز برطانیہ میں 2 سے 13 اکتوبر تک منعقد ہوئی، اس سال 36 ملکوں کی 140 ٹیموں نے مشق میں حصہ لیا۔
رواں سال پاکستان کی نمائندگی 59 پنجاب رجمنٹ نےکی، جس میں ایک افسر اور 7 سپاہی شامل تھے، جنہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا۔
لندن میں پاکستانی ہائی کمشنرکی جانب سے کیمبرین پٹرول 2026 میں سلور میڈل جیتنے والی پاک فوج کی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔
خیال رہے کہ اسے دنیا کے مشکل ترین بین الاقوامی فوجی پٹرولنگ کے مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments