آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آرمینیا نے ایران کی سلامتی کو نقصان نہ پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم خطے میں امریکی اثر و رسوخ پر ایران کو تشویش ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ ایران آرمینیائی حکام کے ساتھ براہِ راست رابطے میں ہے اور آرمینیا کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آرمینیا میں امریکا کی حمایت سے تجارتی راہداری کے منصوبے پر ایران کے تحفظات برقرار ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں امریکی اثر و رسوخ سے متعلق خدشات کے تناظر میں ایران آرمینیا کے ساتھ رابطوں اور مشاورت کو جاری رکھے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...