کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق ستمبر 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 388 فیصد کے حساب سے بڑھ کر 35 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ستمبر میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس تھا جبکہ رواں سال اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 87 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔

سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 75 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...