اسحاق ڈار کی سول ایوی ایشن کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سول ایوی ایشن کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے اور عالمی حفاظتی و آپریشنل معیارات کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت سول ایوی ایشن کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں سول ایوی ایشن کے آپریشنل نظام، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور فضائی رابطوں کو فروغ دینے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
.jpg)
ترجمان کے مطابق اجلاس میں موجودہ انفراسٹرکچر کی ترقی اور اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی پروازوں کے روٹس میں توسیع پر بھی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تجارت اور سیاحت کے فروغ میں جدید سول ایوی ایشن کی تزویراتی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔
.jpg)
اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو عالمی حفاظتی و آپریشنل معیارات کی پاسداری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments