قمبر میں اراضی تنازع پر فائرنگ سے باپ اور بیٹا قتل، ایک زخمی
قمبر:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے قمبر میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ پر باپ اور بیٹا قتل ہو گئے جب کہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق خونریز واقعہ گاؤں حاکم شاہ میں پیش آیا جہاں اراضی کے تنازع پر مخالفین نے مبینہ طور پر اندھ دھند گولیاں چلا دی جس کی زد میں باپ سمیت تین افراد آ ئے۔
حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے باپ اور ایک بیٹا موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جب کہ تیسرا بیٹا شدید زخمی ہوا اور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمی کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے ۔
دوسری حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئیں، جلد گرفتار کرکے اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments