شمال مشرقی سعودی عرب میں ساحل کے قریب ایک اور آئل ٹینکر پر حملہ

لندن: (دنیا نیوز) شمال مشرقی سعودی عرب میں ساحل کے قریب ایک اور آئل ٹینکر پر حملہ کیا گیا۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق جہاز کے کپتان نے رپورٹ کیا کہ جُبیل کے ساحل سے تقریباً 144 کلومیٹر دور چھوٹی کشتی سے راکٹ فائر کیا گیا، جہاز کو نقصان پہنچا۔

سعودی فوجی اتحاد نے حوثی ملیشیا کی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ترجمان ترکی المالکی کے مطابق حوثی ملیشیا نے سمندر کے راستے اسلحے کی کھیپ یمنی صوبے حدیدہ کے ساحل پر منتقل کی۔

انہوں نے بتایا کہ سمگل شدہ اسلحے کو فوجی گاڑیوں کے ذریعے یمن کے مختلف جزیروں تک منتقل کیا جا رہا تھا، اسلحہ لے جانے والی گاڑیوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...