مودی کی بدترین پالیسیوں کیخلاف بھارتی نوجوانوں کی آواز بیرون ملک بھی پہنچ گئی

لندن: (دنیا نیوز) مودی کی بدترین پالیسیوں کیخلاف بھارتی نوجوانوں کی آواز بیرون ملک بھی پہنچ گئی۔

لندن میں بھارتی نوجوانوں نے بارہ سال سے اقتدار پر قابض مودی کی ناقص پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا، مودی کے خلاف ’’چھپن انچ کی چھاتی والا چھوٹا بندر‘‘ کے نعرے لگائے۔

بھارتی جریدہ انڈیا ٹوڈے کے مطابق سٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا کے زیر اہتمام لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا گیا، ایکس پر جاری ویڈیو کے مطابق مظاہرین نے بندر ہاتھ میں اٹھا کر مودی کے خلاف نعرے لگائے۔

ماہرین کے مطابق اقتدار بچانے کیلئے مودی کی منظم بدانتظامی نے بھارت میں نام نہاد جمہوریت کا کھوکھلا پن عیاں کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...