ٹرمپ کی جانب سے روس پر مجوزہ پابندیاں ختم کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی

ماسکو: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے تقریباً ایک فیصد گر کر 108.80 ڈالر فی بیرل پر آگئے۔

رپورٹس کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں پیر کی صبح کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جمعے کو ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد سامنے آئی، جس کے تحت روس سے متعلق متعدد مجوزہ پابندیاں ختم کر دی گئیں۔

ان پابندیوں کا نفاذ چند روز بعد ہونا تھا، جن میں روسی مصنوعات پر محصولات اور روسی تیل و گیس خریدنے پر عائد کی جانے والی سزائیں بھی شامل تھیں۔

تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی جمعے کو ہونے والے اضافے کے بعد سامنے آئی ہے، جب کاروبار کے اختتام پر قیمتیں 19 مئی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی برآمدات سے متعلق پابندیاں اور محصولات ختم کرنے کا فیصلہ روس کو مذاکرات کی میز پر برقرار رکھنے کی کوشش کا حصہ ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...