اردن اور عراق کا بصرہ تا عقبہ تیل پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کی اہمیت پر زور
عمان: (دنیا نیوز) اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور عراقی صدر نزار آمیدی نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے اور بصرہ تا عقبہ تیل پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
شاہ عبداللہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور عرب ممالک کی سلامتی و استحکام یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے شام اور لبنان کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کی حمایت بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments