امریکی سپریم کورٹ کا نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کی اپیل پر سماعت سے انکار

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سپریم کورٹ نے نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کی اس اپیل پر سماعت سے انکار کر دیا۔

انہوں نے 2024ء کے اُس معاہدے کو بحال کرنے کی درخواست کی تھی جس کے تحت جرم قبول کرنے کے بدلے انہیں سزائے موت سے استثنیٰ مل سکتا تھا۔

سابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یہ معاہدہ منسوخ کر دیا تھا جسے بعد میں اپیل کورٹ نے بھی برقرار رکھا، خالد شیخ محمد اور ان کے دو ساتھیوں مصطفیٰ الہوساوی اور ولید بن عطاش پر 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا الزام ہے، جن میں 3 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے سے حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی راہ ہموار ہوگی، جبکہ فوجی عدالت نے تینوں ملزمان کے مقدمے کی سماعت جون 2028 میں مقرر کر رکھی ہے۔

یہ مقدمہ گوانتاناموبے جیل میں قید ملزمان کے خلاف دو دہائیوں سے جاری قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...