عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر فی اونس کم ہوکر 4 ہزار 120 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 72 ہزار 544 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 27 روپے کم ہوکر 6 ہزار 207 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 23 روپے کی کمی سے 5 ہزار 321 روپے ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments