مویشیوں کے کھیت میں داخل ہونے پر جھگڑا، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

ہارون آباد: (دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے ہارون آباد میں مویشیوں کے کھیت میں داخل ہونے پر جھگڑا میں ایک شخص جاں بحق، 6 افراد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاؤں 66 فور آر میں مویشیوں کے کھیت میں جانے کے معاملے پر ہونے والا جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔

دلخراش واقعے کے دوران کلہاڑی کے وار اور فائرنگ کے نتیجے میں 35 سالہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتول کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

واقعے کے بعد ڈی پی او محمد عمران نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کی، جس پر پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

علاوہ ازیں پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے حوالے سے مزید کارروائی جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...