اٹلی: مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں
روم: (دنیا نیوز) اٹلی کے بڑے شہروں میں جنگ کے خلاف اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن کے دوران روم، ٹورین اور بولونیا میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جبکہ میلان میں مظاہرے زیادہ تر پُرامن رہے۔
گزشتہ ہفتے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کے دوران پولیس کے ساتھ تصادم، دکانوں میں لوٹ مار اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات پیش آئے تھے، جس کے بعد حکام نے کسی بھی ممکنہ بدامنی سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے۔
ہفتے کے روز بھی ممکنہ نقصان کے خدشے کے پیش نظر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے اور متعدد دکانیں احتیاطی طور پر بند رہیں، تاہم اس روز دکانوں میں لوٹ مار یا املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات پیش نہیں آئے۔
دوسری جانب، اطالوی پولیس نے بتایا کہ ایک ایسے شخص کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے لیے میلان پولیس ہیڈکوارٹرز منتقل کیا گیا، جس پر گزشتہ ہفتے کے احتجاج سے منسلک ’’اکتوبر 17 موومنٹ‘‘ کی تنظیم سازی میں مبینہ کردار کا شبہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments