شاداب خان نے کامیابی اپنی والدہ اور اہلیہ کے نام کردی
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں حاصل ہونے والی کامیابی اپنی والدہ اور اہلیہ کے نام کردی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں شاداب خان کا کہنا ہے کہ الحمدللّٰہ، یہ جیت اپنی زندگی کی دو بہترین خواتین، والدہ اور اہلیہ کے نام کرتا ہوں۔
شاداب خان نے حارث رؤف کو بھی خصوصی طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ ہم صرف ایک ٹیم کی حیثیت سے جیتتے ہیں اور حارث رؤف نے آج شراکت داری میں اس بات کو ثابت کیا۔
انہوں نے اپنی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ تین ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ شاداب خان نے حارث رؤف کے ساتھ آخری وکٹ پر 89 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور قومی ٹیم کو فتحیاب کیا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 242 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں حاصل کرلیا، شاداب خان نے 113 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments