آزاد کشمیر کے غیور عوام نے کالعدم ایکشن کمیٹی کو یکسر مسترد کر دیا
مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر کےغیورعوام نے فسادی جتھے (کالعدم ایکشن کمیٹی) کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
آزاد جموں وکشمیر کے شہریوں نے فسادی جتھے کی جانب سے امن وامان تباہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، دارالحکومت مظفرآباد اور ضلع کوٹلی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ آزادجموں وکشمیر کے باشعور عوام نے فسادی جتھے کو مکمل طور پر رد کر دیا ہے۔
شہریوں نے کہا کہ اس انتشاری ٹولے کی وجہ سے راولاکوٹ میں بچوں کی تعلیم کا حرج اور ان کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے، ریاست میں کسی کو بنکر بنانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، ایسے عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔
شہری کا کہنا تھا کہ فسادی جتھے کے انتشاری عناصر ریاست کا امن وامان تباہ کرنے کی مذموم سازش میں ملوث ہیں، آزاد جموں وکشمیر میں حالات معمول پر ہیں تاہم انتشاری ٹولہ ہٹ دھرمی پر اترا ہوا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments