اسلام آباد میں مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، ملزم فرار
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت کے علاقے بھارہ کہو میں مبینہ طور پر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پھیل گئی جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد مبینہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس حکام کی جانب سے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ قتل کی وجوہات اور دیگر حقائق جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments