کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری
راولپنڈی: (دنیا نیوز) 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے آئی ایس پی آر کی جانب سے خصوصی نغمہ جاری کیا گیا ہے۔
نغمہ کے دلوں کو چھو لینے والے بول اور ولولہ انگیز دھن، کشمیریوں کے عزم، حوصلے اور آزادی کی امید کا پیغام ہے، نغمہ میں جنت نظیر وادیِ کشمیر میں بھارتی قتل وغارت اور خواتین و بچوں پر بہیمانہ مظالم اور قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
یہ نغمہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی ثابت قدمی، امید، جدوجہدِ آزادی اور لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
حریت رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور برہان وانی کو جدوجہد آزادی کی نمایاں شخصیات کے طور پر پیش کیا گیا ہے، نغمہ میں ابھینندن کی گرفتاری اور میزائل فائرنگ کے واقعات کے ذریعے پاکستان کی دفاعی تیاری اورعزم کا پیغام دیا گیا۔
نغمہ کے اختتام پر پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments