قصور: زہریلی کھیر کھانے سے 3 بھائی جاں بحق، والدین کی حالت تشویشناک
قصور: (دنیا نیوز) کنگن پور میں زہریلی کھیر کھانے سے تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کے والدین کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے سے متاثرہ پانچوں افراد کا تعلق قصور کے علاقے محمود خانیکے سے ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 28 سالہ آصف، 25 سالہ ناظم اور 15 سالہ امانت شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ناظم علی گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا، جبکہ آصف اور امانت آج دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئے۔
واقعے میں گھر کے سربراہ قاسم علی اور ان کی اہلیہ حسنہ بی بی بھی زہریلی کھیر کھانے سے متاثر ہوئے، جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments