انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا
کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 77 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 80 پیسے پربند ہوا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments