ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لیے سپریم لیڈر کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا اور ایران کے مستقبل کا تعین بھی انہی ہدایات کے مطابق ہوگا۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ حکومت سپریم لیڈر کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دشمن دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے ایرانی عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ایران پر دباؤ ڈال کر اسے ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...