حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ
عدن: (دنیا نیوز) حوثی ملیشیا نے عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے، جس کے بعد علاقے میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق میزائل حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جبکہ ایئرپورٹ کے اطراف معمول کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق عدن ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں جانی نقصان کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments