فلم کانٹے کے ہدایت کار سنجے گپتا چل بسے

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور فلم کانٹے کے ہدایت کار سنجے گپتا چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے گپتا کی موت آج صبح باتھ روم میں گرنے کے باعث ہوئی، تاہم واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

واضح رہے کہ سنجے گپتا اداکار سنجے دت کی متعدد فلموں میں ہدایت کاری کے فرائض انجام دے چکے ہیں، جن میں 2002ء میں ریلیز ہونے والی فلم کانٹے، 2004 ء میں ریلیز ہونے والی فلم مسافر، 2006ء میں ریلیز ہونے والی فلم زندہ اور 2007ء میں ریلیز ہونے والی فلم شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا قابلِ ذکر ہیں۔

انہوں نے شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا کی پروڈکشن کے ساتھ اس کے شریک مصنف کے فرائض بھی انجام دیے تھے، یہ فلم 1991ء میں ممبئی کے علاقے لوکھنڈ والا کمپلیکس میں پیش آنے والے پولیس مقابلے کے واقعے پر مبنی تھی۔

بعد ازاں انہوں نے شوٹ آؤٹ ایٹ واڈالا (2013ء) کی ہدایت کاری بھی کی، جو حقیقی واقعات سے متاثر ایک اور کرائم ڈرامہ فلم تھی۔

ان کی دیگر فلموں میں جذبہ (2015ء) شامل ہے، جس میں ایشوریا رائے بچن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، جبکہ فلم قابل (2017ء) میں ہریتھک روشن اور یامی گوتم نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...