امریکی فوج کا 2 ماہی گیر کشتیوں پر مبینہ حملہ، 4 افراد متاثر ہوئے: ایرانی میڈیا
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے قشم جزیرے کے قریب دو ماہی گیر کشتیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 ماہی گیر متاثر ہوئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حملہ صبح ساڑھے 11 بجے کیا گیا، حملے کے بعد دو ماہی گیر لاپتہ ہوگئے تھے جنہیں بعد ازاں تلاش کر لیا گیا۔
دوسری جانب امریکا کی جانب سے ماہی گیر کشتیوں پر حملے کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments