کراچی: فور کے چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں فور کے چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت احسان ولد اشرف اور ناظم ولد نور احمد کے نام سے ہوئی ہےم ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

حکام نے بتایا کہ برآمد ہونے والے موبائل فونز میں سے ایک شہری سے چھینا گیا تھا، جسے شہری نے تھانے پہنچ کر شناخت کر لیا، ہلاک ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...