کراچی: ورلڈ کلچر فیسٹیول کی رونقیں عروج پر، تیسرے روز بھی فن و ثقافت کے رنگ نمایاں
کراچی: (دنیا نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول کی رنگا رنگ سرگرمیاں جاری ہیں، تیسرے روز بھی فن، موسیقی اور ثقافت کے خوبصورت رنگ دیکھنے کو ملے۔
فیسٹیول کے تیسرے روز سفرِ عشق لیلیٰ مجنوں کی شاندار پیشکش پیش کی گئی، جبکہ سوہنی دھرتی شو میں ثقافتی رنگوں نے شہریوں کو خوب محظوظ کیا۔
ملکی و غیر ملکی فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے شرکاء کے دل جیت لیے، شائقین فن و موسیقی کے سحر میں ڈوبے رہے اور خوب ہلہ گلہ کیا۔
آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں پاکستانی فلم بھی دکھائی گئی، جس سے فیسٹیول کی سرگرمیوں میں مزید رنگ بھر گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments