گورنر کے پی کا شہداء کے بچوں کی تعلیم، روشن مستقبل کیلئے عملی اقدام
پشاور: (دنیا نیوز) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے بچوں کی تعلیم اور روشن مستقبل کیلئے عملی اقدام اٹھایا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا اور پاکستان سویٹ ہومزکی مشترکہ کاوش سے فخرِ شہداء سکالرشپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا، پروگرام کے تحت شہداء کے بچوں کو پہلی جماعت سے انٹرمیڈیٹ تک مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دفاعِ وطن میں شہید ہونے والے پاک فوج، پولیس، لیویز اور ایف سی اہلکاروں کے بچوں کو انٹرمیڈیٹ تک مفت تعلیم دی جائے گی، فخرِ شہداء سکالر شپ شہداء کے خاندانوں سے یکجہتی اوران کی معاونت کے عزم کا عملی اظہار ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بچوں کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنا اورانہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کے بچوں کیلئے خصوصی کیڈٹ کالج قائم کیا جائے گا، جس کیلئے سرکاری زمین فراہم کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments