اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے سمیت عالمی منظرنامے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ فریقین نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...