میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس، والد کا بیان قلمبند
کراچی: (دنیا نیوز) نوجوان تاجر میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ روز 5 گھنٹے تک جاری رہا۔
اجلاس میں مختلف اداروں کے افسران اور میر رضا کے اہلخانہ شریک ہوئے۔
میر رضا کے اہل خانہ اور وکیل جبران ناصر نے کہا کہ ہفتے کو صرف میر رضا کے والد کا بیان قلمبند کیا گیا۔
وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے خدشات جے آئی ٹی کے سامنے رکھ دیئے ہیں، ایس ایچ او فیروز آباد کے کردار کی باریک بینی سے تحقیقات کی جائے، جبکہ احمد اور عبداللّٰہ بہاردے کے کردار پر بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے کہا کہ کیس کی تفصیلی تحقیقات ہوں گی، ازسرنو جانچ کیلئے پولیس اور دیگر ادارے کام کریں گے جبکہ اگلے اجلاس میں متعلقہ پولیس افسران کو بھی طلب کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments