پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار شہید
کوہاٹ: (دنیا نیوز) گمبٹ کے علاقے میں پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی گمبٹ حیدر زمان اور سب انسپکٹر مختیار شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی، بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، دہشت گردوں سے مقابلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ایم ایس ڈاکٹر طاہر علی شاہ کے مطابق ہسپتال میں تمام ایمرجنسی عملہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments