بحرین پر ایرانی فضائی حملے، دفاعی افواج کا متعدد ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ
منامہ: (دنیا نیوز) بحرین کی دفاعی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے کئے گئے فضائی حملوں کو روک لیا ہے، بحرینی حکام نے تہران پر ملک کو مسلسل نشانہ بنانے اور دشمنانہ طرزِ عمل اختیار کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بحرین کی دفاعی افواج نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کا رویہ منظم اور مسلسل دشمنی پر مبنی ہے اور وہ بحرین کو نشانہ بنا رہا ہے۔
بحرین میں امریکی بحریہ کا پانچواں بیڑا بھی موجود ہے، جس کی وجہ سے یہ ملک خطے میں امریکی فوجی سرگرمیوں کیلئے اہم حیثیت رکھتا ہے۔
بحرین کی وزارتِ داخلہ نے شہریوں اور رہائشیوں کیلئے دو مرتبہ خطرے کے انتباہات جاری کئے، دونوں مرتبہ لوگوں کو قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔
وزارتِ داخلہ نے بعد ازاں ہر انتباہ کے بعد خطرہ ٹلنے کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو آگاہ کیا کہ وہ معمول کی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments