190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی سزا برقرار رہ سکتی ہے: طارق فضل چودھری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی برقرار رہنے کے قوی امکانات ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میرٹ پر دلائل دینے کے بجائے مقدمے کو تاخیر کا شکار کرنے کے حربے استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سیاست کی جا رہی ہے اور مختلف الزامات کے ذریعے عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وکلا کو چاہیے کہ عدالت میں ٹھوس قانونی نکات اور شواہد کی بنیاد پر دلائل دیں، جتنے مرضی تاخیری حربے استعمال کئے جائیں، عدالتیں فیصلہ میرٹ کے مطابق کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...