امریکی ریسلر مائیکل جونز 61 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے

نیویارک : (ویب ڈیسک ) سابق امریکی ریسلر مائیکل جونز 61 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ریسلنگ کی دنیا میں مائیکل جونز ’ورجل‘ کے نام سے مشہور تھے، سابق ریسلر کی موت ہسپتال میں ہوئی تاہم ان کی بیماری کی تفصیلات کو سامنے نہیں لایا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق ریسلر نے 2022ء میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں ڈیمینشیا اور بڑی آنت کا کینسر ہے۔

رپورٹس کے مطابق انہیں کئی مرتبہ فالج کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

مائیکل جونز کی موت پر ڈبلیو ڈبلیو ای اور دیگر ریسلرز کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں