میامی اوپن ٹینس : برطانوی ٹینس سٹارڈین ایوانزکافاتحانہ آغاز

میامی اوپن ٹینس : ڈین ایوانز مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

فلوریڈا: (ویب ڈیسک ) انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار ڈین ایوانز اے ٹی پی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکا میں جاری ہیں۔

آج ( جمعہ) میامی گارڈنز، فلوریڈا،امریکا کے ہارڈ راک سٹیڈیم میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار ڈین ایوانز نے عمدہ کھیل پیش کیا ۔

انہوں نے اطالوی حریف کھلاڑی لورینزو سونیگو کو پہلے سیٹ میں 6-1 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے راؤنڈ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا جہاں فاتح برطانوی کھلاڑی کا مقابلہ حریف امریکی کھلاڑی کرسٹوفر یوبینکس سے ہوگا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں