نیشنل ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کا آغاز5 مئی سے کراچی میں ہوگا

اسلام آباد: (دنیانیوز) پی ایف ایف کے زیر اہتمام نیشنل ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کا 5مئی سے کراچی میں آغاز ہوگا ۔

دسمبر 2023 تک کے رجسٹرڈ کلبز کو ایونٹ میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔

فٹبال ایونٹ میں شریک ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر پول سے سرفہرست 2 ٹیمیں کوارٹر فائنلز میں جگہ بنائیں گی جبکہ قومی چیمپئن شپ کا فائنل 21 مئی کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں