آسٹریلین جونیئر سکوائش چیمپئن شپ: 5 گولڈ میڈلز شاہینوں کے نام

میلبورن: (دنیا نیوز) آسٹریلین اوپن جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں چھوٹے شاہینوں نے 5 گولڈ میڈلز جیت لئے۔

میلبورن میں عید پر پاکستان کے چھوٹے کھلاڑیوں نے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا، حذیفہ شاہد، ابراہیم زیب، یحییٰ خان، ماہ نورعلی اور مہوش نے گولڈ میڈل جیتے، حذیفہ شاہد نے انڈر 13 میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا، حذیفہ شاہد نے ملائیشیا کے گینگ ہن یو کو با آسانی 3-0 سیٹس سے شکست دی۔

گرلز انڈر17میں مہوش اور انڈر 13 میں ماہ نور علی نے ٹائٹل جیت لیا، مہوش نے ملائیشیا کی ایرن اور ماہ نور علی نے ملائیشیا کی ایملی کو شکست دی، بوائز انڈر 17 میں ابراہیم زیب نے نیوزی لینڈ کے برودی بینیٹ کو تین صفر سیٹس سے زیر کیا۔
بوائز انڈر 15 میں یحییٰ خان نے ہینری کراس کو با آسانی سٹریٹ سیٹس میں تین صفرسے شکست دی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں