مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس: سٹیفانوس نے تیسری مرتبہ ٹورنامنٹ جیت لیا

مونٹی کارلو: (ویب ڈیسک ) یونان کے نامور ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس نے چارسالوں میں تیسری مرتبہ اے ٹی پی مونٹی کارلو ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

مونٹی کارلو کنٹری کلب کے کلے کورٹ پر کھیلے گئے اے ٹی پی مونٹی کارلو مارسٹرز اوپن ٹینس ایونٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس اور ناروے کے کیسپر رڈ نبرد آزما تھے۔

جس میں 25 سالہ یونان کے سٹیفانوس نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناروے کے حریف کھلاڑی کیسپر رڈ کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

اس فتح کے بعد سیٹسیپاس سٹیفانوس مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں پانچ درجے ترقی پاکر 12 ویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

سٹیفانوس اس فتح کے بعد مونٹی کارلو ماسٹرز اوپن کا ٹائٹل تین یا اس سے زیادہ مرتبہ جیتنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جن میں سپین کے رافیل نڈال، سویڈن کے بورن بورگ، آسٹریا کے تھامس مسٹر اور رومانیہ کے ایلی نستاشامل ہیں۔

سٹیفانوس کے اس کامیابی کے بعد اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں