اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ کراچی میں شروع

کراچی : (دنیانیوز) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنے کیمپ کا اعلان کردیا ، پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا۔

کراچی میں لگنے والے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا جبکہ اسلام آباد میں شیڈول کیمپ 16اپریل سے شروع ہوگا ۔

اس سلسلے میں ہیڈکوچ ایاز محمود نے کہا کہ کیمپ کے پہلے روز 35 کھلاڑیوں نے رپورٹ کیا ، مزید کھلاڑی شام تک رپورٹ کریں گے، کھلاڑیوں کا پہلا ٹریننگ سیشن صبح چھ بجے شروع ہوا ، کوچ ریحان بٹ اور محمد ثقلین نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کرائی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں

ٹریننگ سیشن ساڑھے تین گھنٹے جاری رہا، آرگنائزنگ سیکرٹری نے پاکستان ٹیم کا پریکٹس شیڈولڈ پی ایچ ایف کو بھیج دیا ، قومی ٹیم دو مئی کو ملائیشیا روانہ ہوگی جبکہ سلطان اذلان شاہ کپ 4 مئی سے شروع ہوگا ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں