اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع

اسلام آباد: (دنیانیوز) سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔

تربیتی کیمپ کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 54 کھلاڑیوں کو مدعو کیا تھا جس میں پہلے روز 42 کھلاڑیوں نے رپورٹ کرکے ٹریننگ شروع کردی، بقیہ 12 کھلاڑی ایک سے دو دن میں رپورٹ کرینگے۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ رویلنٹ اوٹمنس 21 اپریل کو کیمپ جوائن کرینگے، کوچز اولمپیئن محمد عثمان ، اولمپیئن ذیشان اشرف، آصف احمد خان، اور ویڈیو انالسٹ ابوذر امراؤ بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

روزانہ دو سیشنز میں ٹریننگ ہوگی جبکہ صبح فزیکل اور شام میں سکلز سیشن ہوگا۔

قومی ٹیم دو مئی کو ملائیشیا روانہ ہوگی جبکہ سلطان اذلان شاہ کپ 4 مئی سے شروع ہوگا ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں