انگلش پریمیئر لیگ میں کل مزید 2 میچز کا فیصلہ ہوگا

لندن : (ویب ڈیسک ) انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے، ای پی ایل میں (کل) بروز ہفتہ مزید2میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

پہلا میچ لیوٹن ٹاؤن اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں کے درمیان کینیل ورتھ روڈ، لوٹن میں کھیلا جائے گا، برینٹ فورڈ کی ٹیم 33 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 8 میچز میں فتح جبکہ 17میں شکست کا سامنا کرناپڑا ہے۔

برینٹ فورڈ کی ٹیم ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 32 پوائنٹس کے ساتھ 15 ویں نمبر پر ہے، اسی طرح لیوٹن ٹاؤن کی ٹیم بھی 33 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 6 میچز میں کامیابی جبکہ 20 میچز میں شکست ہوئی ، یوں لیوٹن ٹاؤن کی ٹیم 25 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 18 ویں نمبر پر موجود ہے۔

دوسرے میچ میں شیفیلڈیونائیٹڈ اور برنلے ایورٹن کی ٹیمیں برامل لین شیفیلڈ کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی ، برنلے کی ٹیم 33 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 4 میچز میں فتح جبکہ 21میں شکست کا سامنا کرناپڑا ہے۔

برنلے کی ٹیم ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 20 پوائنٹس کے ساتھ 19 ویں نمبر پر ہے۔

اسی طرح شیفیلڈیونائیٹڈ کی ٹیم 32 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 3 میچز میں کامیابی جبکہ 22 میچز میں شکست ہوئی ،یوں شیفیلڈیونائیٹڈ کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے نیچے 20 ویں نمبر پر موجود ہے۔

مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔

مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لئے کوشاں ہے ، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم سب سے زیادہ 73 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے،آرسنل اور لیورپول کی ٹیمیں 71،71 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں