دوہرے ٹائٹل کے میچ میں قومی باکسر شہیر آفریدی نے تھائی باکسر کو ناک آؤٹ کردیا

بنکاک: (ویب ڈیسک) ایشین باکسنگ فیڈریشن اور ورلڈ باکسنگ کونسل کے ٹائٹل کی فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے تھائی باکسر پتونگ پونگ کو ناک آؤٹ کردیا۔

شہیر آفریدی نے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں تھائی باکسر کو ناک آؤٹ کیا۔

شہیر آفریدی ڈبلیو بی اے کی ٹائٹل فائٹ پھر سے لڑیں گے، ڈبلیو بی اے کی ٹائٹل فائٹ میں شہیر آفریدی کا مقابلہ بھارتی باکسر کلبیر ڈھاگہ سے ہوگا، بھارتی باکسر سے مقابلہ جون میں ہونے کا امکان ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں