پی ایف ایف نے فرنچائز پاکستان فٹبال لیگ کو غیر آئینی قرار دیدیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے فرنچائز پاکستان فٹبال لیگ کو غیر آئینی قرار دیدیا۔

پی ایف ایف کے مطابق فیڈریشن نے آئندہ ماہ شیڈول ایونٹ کی منظوری نہیں دی، پی ایف ایف فیفا اور اے ایف سی کے بینر تلے فٹبال معاملات چلانے کا واحد ذمہ دار ادارہ ہے۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے مطابق حکومت بھی صرف عالمی باڈیز کے تحت کام کرنے والی فیڈریشنز کو ہی سپورٹ کرتی ہے، پی ایف ایف کی منظوری کے بغیر کسی ایونٹ کا انعقاد آرٹیکل 82 کی خلاف ورزی ہے۔

پی ایف ایف نے اپنے موقف میں کہا کہ ذمہ داروں کو انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، فٹبال کے فروغ میں حقیقی کردار ادا کرنے والے ہر منصوبے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں