ٹور ڈی سوئس ریس: فرانس کے برائن کوکارڈ نے دوسرا مرحلہ جیت لیا

برن : (ویب ڈیسک ) فرانس کے سائیکل سوار برائن کوکارڈنے ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا، ٹورڈی سوئس سائیکل ریس میں یہ ان کی پہلی فتح ہے۔

ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ریس کے دلچسپ مقابلے سوئٹزرلینڈ میں جاری ہیں، ریس کا دوسرا مرحلہ وڈوز سے ریگینسڈورف تک 177.3 کلومیٹر کے فاصلے پر محیط تھا جس کو 32 فرانسیسی سائیکل سوار برائن کوکارڈنے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 4 گھنٹے ،6 منٹس اور 39 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یہ ان کی ریس میں پہلی فتح ہے، آسٹریا کے سائیکلسٹ مائیکل میتھیوز ریس میں دوسرے اور بیلجیئم کے سائیکل سوار ارناؤڈ ڈی لی تیسرے نمبر پر رہے، کولمبین سائیکلسٹ برینڈن رویراچوتھے جبکہ پرتگال کے سائیکل سوار روئی کوسٹا پانچویں نمبر پر رہے، بیلجیئم کے سائیکل سواریویس لیمپارٹ کا یلو جرسی پر بھی قبضہ برقرار ہے۔

ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 8 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 948.7 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے، ریس میں سوئٹزرلینڈ کی قومی سائیکلنگ ٹیم کے علاوہ 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں