عالمی عدالت کی جانب سے بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگٹ کی اپیل مسترد

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سوئٹزرلینڈ: (ویب ڈیسک ) کھیلوں کی عالمی عدالت نے بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگٹ کی اپیل مسترد کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی عدالت نے ونیش پھوگٹ کی اولمپکس ویمن ریسلنگ سے ڈس کوالیفائی ہونے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

پیرس اولمپکس میں ونیش پھوگٹ کو اوور ویٹ ہونے کی وجہ سے 50 کلوگرام ریسلنگ کے فائنل سے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نے نااہلی کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بھارتی ریسلر نے پہلے روز وزن ٹھیک ہونے کی بنیاد پر سلور میڈل کے لیے اپیل دائر کی تھی، کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت نے آج اپیل کو مسترد کر دیا۔

عدالت کی جانب سے جاری کردہ مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ونیش پھوگٹ کی اپیل کو تسلیم نہیں کیا گیا جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں