پرتگال نے رونالڈو کو نوازنے کیلئے انکی تصویر والا سکہ جاری کردیا
لزبن: (ویب ڈیسک) پرتگال نے رونالڈو کی تصویر والا سکہ جاری کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے آبائی ملک پرتگال نے قوم کے عظیم ترین کھلاڑی کو اعزاز سے نوازنے کے لئے انکی تصویر والا 7 یورو کا سکہ جاری کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکے کو رونالڈو کی قمیض نمبر سات کی عکاسی کرتے ہوئے یورو 7 کا نام دیا گیا ہے جس پر رونالڈو کی تصویر کے ساتھ CR7 ابھرا ہوا ہے، یہ سکہ ملک بھر میں کرنسی کے طور پر قابل قبول ہوگا۔
واضح رہے کہ اپنے پورے کیریئر میں 39 سالہ کرسٹایونو رونالڈو نے اپنے ملک اور مختلف کلبز کے لئے بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں پرتگال کو یورو 2016ء میں تاریخی فتح دلانا اور 2019ء میں اے سیلیکاؤ کے ساتھ یوئیفا نیشنز لیگ ٹرافی اٹھانا شامل ہے۔